MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارت کے نفرت انگیز پروپیگنڈہ پر متعدد شواہد مہیا کر چکے ہیں، عاصم افتخار

1 286

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے پاک چین مشترکہ اعلامیہ پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو یکسر مسترد کر دیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان چین مشترکہ اعلامیے پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک پر بھارت کے مسلسل منفی پروپیگنڈہ کو بھی سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوںنے کہاکہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارت کے نفرت انگیز پروپیگنڈہ پر متعدد شواہد مہیا کر چکے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے 2020 اور 2021 میں اپنے ڈوزیئرز کے ذریعے سی پیک کو سبوتاڑ کرنے کے لیے بھارت کی مذموم مہم کے ناقابل تردید ثبوت شیئر کیے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ریاست مخالف عناصر کی حمایت کرکے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی حالیہ مذموم کوششوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے پختہ ثبوت موجود ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ کلبھوشن یادیو اس بات کا زندہ اور ناقابل تردید ثبوت ہیں کہ کس طرح بھارت پاکستان اور خطے میں تخریبی سرگرمیوں کی سرپرستی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ترجمان نے کہاکہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر پر نئی دہلی کے بے بنیاد دعوے حقائق اور کشمیر تنازعہ کی قانونی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان نے بھارتی فوج کا بے بنیاد ڈوزیئر مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے دہشتگردی میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.