فیض محمد کھیتران کا ڈی جی پی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر پھول پینل کو مبارکباد
کوئٹہ (ویب ڈیسک) محکمہ تعلقات عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر(ر) فیض محمد کھیتران نے ڈی جی پی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر پھول پینل کو مبارکباد پیش کی اور نو منتخب صدر اور جنرل سیکریٹری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- Advertisement -
امید ہے آفیسرز ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ آفیسرز کی فلاح و بہبوداور محکمے کے وقار کی سربلندی کے لئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائے گی، انہوں نے کہا کہ امید ہے
کہ نومنتخب عہدیداران اپنے ووٹرز کے اعتماد پر پورا اترتے ہوۓ انکے مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ جیتنے اور ہارنے والے سب مل جل کر صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ذرائع ابلاغ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔