MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنائینگے،سردار رند

0 276

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی(جی این ایم)پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف و رند قبائل کے سربراہ چےف آف رند سردار یار محمد رندنے سبی اجتماع کے موقع پر آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ھوئے کہا ہے کہ پوری کوشیش کریں گے کہ سبی کے سالانہ اجتماع پر آنے والے مہمانوں کو راستے میں کوئی تکلیف پےش نہ ہوسکے، ضلع کچھی کی حدود میں استقبالیہ کیمپ، میڈیکل کیمپ، اور عوام کی سہولت کے لئیے تمام تر اقدامات کی خود نگرانی کررہا ہوں ہماری کوشش ہے

- Advertisement -

کہ کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی سمیت آنے والے مہمانوں کو کوئی تکلیف کا سامنا نہےں کرنے پڑے انہوں نے کہا کہ تبلیغی اجتماعات کا مقصد لوگوں کو دین اسلام کی تعلےمات اور انسانی بھلائی کی طرف راغب کرنا ہوتا ہے تا کہ لوگوں کو دین سے آگاہی حاصل ہو

اور جب اسلام دشمن قوتیں ہمارے درمےاں داراڑیں ڈالےں تو متحد ومنظم ہوکر ہم ان کا مقابلہ کرتے ہوئے اسلام دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنائےں انہوں نے کہا کہ تےن روزہ سبی کے اجتماع میں شریک ھونے والے تمام بھائیوں سے خصوصی عبادات کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کی سلامتی خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی درخواست کی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.