MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکا کا پاکستان کیلئے مزید 100ملین ڈالر اضافی امداد کا اعلان

0 366

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن/اسلام آباد(قدرت روزنامہ)امریکا نے پاکستان کیلئے 100ملین ڈالر اضافی امداد کا اعلان کیا ہے ،یہ رقم خوارک، طبی امداد، زراعت اور انفرا اسٹریکچر کی تعمیر کیلئے استعمال ہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کی جانب سے دیئے گئے

- Advertisement -

بیان میں کہا گیا کہ امریکا پاکستان کو مالی امداد کیلئے مزید 100ملین ڈالر اضافی رقم فراہم کرے گا، اس فراہمی کیلئے دونوں ممالک مل کر کام کر رہے ہیں۔نیڈ پرائس نے کہاکہ امریکی حکومت نے سو ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے، جس کے ساتھ امداد میں ہمارا حصہ دو سو ملین ڈالر سے زائد ہوگیا ہے، حالیہ اعلان کردہ سو ملین ڈالر خوارک، طبی امداد، زراعت اور انفرااسٹریکچر کی تعمیر کیلئے استعمال ہوں گے اور امدادی رقم پاک امریکا گرین الائنس کے تحت دی جائے گی۔امریکی محکمہ خارجہ ترجمان نے کہاکہ پاکستان میں متاثرین کی بحالی ایک مسلسل عمل ہے، جس کیلئے پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں تاکہ مستقبل میں ایسی قدرتی آفات سے اپنے عوام کو محفوظ کیا جاسکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.