جامعہ گیلانیہ حبیب الاسلام کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات کی تقسیم دینی دنیاوی تعلیم کے ذریعے عظیم معمار قوم تیار کرنا آج وقت کی اہم ضرورت ہے۔اختر حسین لانگو مفتی عبدالرازق حبیبی
کوئٹہ(مسائل نیوز )جامعہ گیلانیہ حبیب الاسلام انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز ڈبل روڈ کوئٹہ میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے موقع پر تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔اس پُروقار تقریب میں صوبہ کی نامور سیاسی و سماجی شخصیت ایم پی اے میراختر حسین لانگو صاحب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان میر دوستین جمالدینی صاحب،سربراہ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن بلوچستان جناب سلیم ناصر صاحب،اور بانی جامعہ گیلانیہ حبیب الاسلام شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی عبد الرازق حبیبی صاحب،اور دیگر مہمانان گرامی اور معزز والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز جامعہ کے دو ننھے بچوں کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور جامعہ کے بچوں نے عربی اور اردو میں تقاریر کئیں۔اور پوزیشن ہولڈرز طلباء کو معزز مہمانوں کے ہاتھوں سے شیلڈ دیا گیا۔ایم پی اے کوئٹہ جناب اختر حسین لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں ایسے ادارے بہت کم ملتے ہیں جہاں دینی و دنیاوی تعلیم مہیا کیا جائے یہ ادارہ دینی و دنیاوی علوم کے اعتبار سے ایک نام رکھتا ہے۔میر دوستین جمالدینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے سے دینی و دنیاوی تعلیم میں فرق قائم کر کے لوگوں کو دین سے دور کرنے کی سازش ہوئی الحمداللہ جامعہ گیلانیہ حبیب الاسلام جیسے اداروں کی وجود نے اس سازش کو بےنقاب کیا اور قوم کے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دین کی تعلیم کے نور سے روشناس کیا۔میرا یہ فیصلہ ہے کہ اس معاشرے کو سدھارنے کیلئےاس جیسے مدارس کا قیام ناگزیر ہے قوم و ملت کیلئے۔اور شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی عبد الرازق حبیبی صاحب کے خدمات کو سراہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جناب سلیم ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ گیلانیہ حبیب الاسلام کی خدمات قابل ستائش ہیں اور مجھے یہ جان کرنہایت خوشی اور حیرت ہوئی کہ یہاں طلباء کیلئے چوبیس گھنٹہ ہاسٹلنگ نظام ہے۔بانی جامعہ گیلانیہ حبیب الاسلام شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی عبدالرازق حبیبی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس نہایت محنتی،تجربہ کار اور کوالیفائیڈ اساتذہ کرام کی ٹیم موجود ہےاور خوبصورت و کشادہ بلڈنگ موجود ہے۔اور ہم طلباء کے معیار تعلیم کو بڑھانے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں اور ہمارے ہاں طلباء کی فکری و ذہنی اور اخلاقی و روحانی تربیت کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔اخر میں بانی جامعہ نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پوزیشن ہولڈرز طلباء اور والدین کو مبارکباد پیش کی اور دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔