فوری طور پر گیس پریشر کا مسئلہ حل کراکر عوام کو سکھ کا سانس لینے دیں،عبدالرحمن رفیق
کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ مسعود احمد جے ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد موسی نے جے ٹی آئی کے زیر اہتمام دینی وعصری طلبا کے درمیان تقریری مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صالح معاشرے کے قیام کیلئے نوجوان نسل کو اسلامی تہذیب و ثقافت آشنا کرانا لازمی ہے۔
- Advertisement -
مولانا سید شمس الدین شہید اور ڈاکٹر سرفراز احمد خان شہید کی جدوجہد اور صالح کردار جے ٹی آئی کے طلبا کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا آخرت دونوں میں فلاح پا سکتے ہیں۔ اسلام کی تہذیب ہمیں معاشرے میں وہ مقام دیتی ہے۔
جس کے لئیے باقی مذاہب کے پیروکار ترستے ہیں۔ اور ہم باحثیت آج کے مسلمان اپنے مذہب سے اسلام کی تہذیب و تمدن سے اسلامی ثقافت سے کوسوں دور ہوتے جا رہے ہیں۔ ہمیں دنیا کی دوڑ میں بھاگنے کا اتنا شوق لگن ہے کہ ہم بھول چکے ہیں ہم مسلمان بھول چکے ہیں