MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انکوائری کمیٹی جلد از جلد سانحہ مری کے حقائق سامنے لائے،وزیراعظم

2 457

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماو¿ں اور ترجمانوں کے اجلاس میں کہاگیا ہے کہ سول ملٹری تعلقات سے متعلق اپوزیشن کا بیانیہ دم توڑ گیا۔وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماو¿ں اور ترجمانوں کے اجلاس میں سول ملٹری تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔سانحہ مری سے متعلق اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مری میں ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں داخل ہوئیں، وزیر اعظم نے استفسار کیا کہ کیا بروقت اقدامات سے سانحہ مری کو روکا جاسکتا تھا؟وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحت بڑھ گئی ہے، انفرااسٹرکچر کئی دہائیاں پیچھے ہے،

- Advertisement -

نئے ہوٹلز کی تعمیر کے ساتھ پرانے اسٹرکچر کو بہتر کرنا لازمی ہے۔عمران خان نے کہا کہ بڑھتے ہوئے سیاحوں کو معیاری رہائش کی فراہمی چیلنج ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے ریسکیو آپریشن میں سول اداروں اور فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزراءضلعی انتظامیہ کے حق میں بول پڑے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اجلاس میں بتایا کہ پوری صورتحال کے دوران انتظامیہ اور پولیس نے بہترین کام کیا، شام پانچ بجے ہی مری جانے والے راستے بند کردیے تھے۔شیخ رشید نے کہا کہ حالات پولیس کے کنٹرول سے باہر تھے، رینجرز طلب کرنا پڑی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سول ملٹری تعلقات سے متعلق اپوزیشن کا بیانیہ دم توڑ گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.