عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،نور محمد دمڑ
سنجاوی / تاندہ ونی( ویب ڈیسک ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءسنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم،صحت سمیت دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے حکومت کو عوامی مینڈیٹ کا ادراک ہے ،عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،
- Advertisement -
عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ہمارا فرض بنتا ہے کہ عوام کی خدمت خلوص نیت سے کریں ان خیالات کااظہار دورہ حلقہ انتخاب کے دوران تاندہ ونی میں حاجی دین محمد آقا کے رہائشگاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا تاندہ ونی پہنچنے پر علاقے معتبرین، وعلماء، پارٹی کارکنوں و عہدیداروں نے سنیئر صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا اور صوبائی وزیر کے اعزاز میں ٹی پارٹی بھی دی گئی
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ حلقہ انتخاب کی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر علاقے میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی عمل جاری رکھا جائے گا ۔عوام کی مشاورت سے حلقے کے دونوں اضلاع کے غیر ترقیاتی علاقوں پر خصوصی توجہ دیں گے وزیر اعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کی ٹیم میں شامل وزراء،مشیران ،پارلیمانی سیکرٹریزصوبے کے عوام کے ساتھ مخلص ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہے