MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریکوڈک کے معاملے پر ہماری حکومت کو ٹف ٹائم ملا ہے ،وزیر اعلی بلوچستان

0 491

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چاغی (ویب ڈیسک)وزیر اعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے دالبندین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری حکومت کو ریکوڈک کے حوالے سے ٹف ٹائم ملا ہے مسلسل میٹنگز اسلام آباد میں ہورہے ہیں اس موقع پر گورنر lبلوچستان ظہورآحمد آغا ،چیف سیکرٹری ،کمشنر رخشان ڈویثرن سیف اللہ کھیتران ،ڈپٹی کمشنر چاغی منصور آحمد ،ایس پی چاغی حاجی محمد انور بادینی ،ودیگر بھی موجود تھے

- Advertisement -

وزیر اعلی بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا ہم انٹرنیشنل سطح پر کیس ہار چکے تھے مگر اس کے باوجود بلوچستان کے لوگوں کویقین دہلا تا ہوں انھیں مایوس ہونے نہیں دونگا کوشش ہے بلوچستان کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ شیئرز ملے ریکوڈک کے معاملے پر تمام الیکٹڈعوامی نمائندوں کو بریفنگ دی ہے تمام معاملات انکے سامنے رکھ دیا تھا کچھ دنوں میں فیکٹ اور فگر کے ساتھ تمام چیزیں سامنے آجائیگی

اس سے قبل ہمارا پچیس فیصد شیئرز تھا بلوچستان گورنمنٹ کا انویسنمنٹ بھی اس میں شامل تھا وکیل بھی ہمارا تھا اسکے باوجود ہم کیس ہار گئے اب انشا اللہ جو شیئرز ہم لینگے وہ اچھا خاصہ ہوگا اور اس سے زیادہ ہوگا انھوں نے مزید کہا سیاسی باتیں کرنا آسان ہے مگر عملی طور پر کام کرنا مشکل ہے میری حکومت بلوچستان کے کسی بھی معاملے پر پیچھے نہیں ہٹے گا ہم نے یہ بھی رکھا ہے جو بھی کمپنی اس میں شامل ہوگا تیس سے چالیس ارب روپے مقامی سطح پر ڈیولپمنٹ پر خرچ کریگا اور سی ایس آر کی مد میں بھی فنڈ شامل ہوگا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.