MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی میں ایک اور عمارت گرانے کا حکم

1 263

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک)لیاری میں غیر قانونی تعمیرات پر بڑا فیصلہ، سندھ ہائی کورٹ نے لیاری کےعلاقے آگرا تاج میں عمارت کا فوری طور پانچ منزلہ پورشن گرانے کا حکم دے دیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق چھیانوے گز زمین پر سات منزلہ عمارت میں پورشن بنائے گئے جس سے اہل محلہ کو شدید دشواری کا سامنا ہے،

- Advertisement -

شہری اشفاق نے بتایا کہ علاقےکی گٹرلائن چاک ہوچکی ہیں، سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں، فوری طور تعمیرات کو روکا جائے۔جسٹس حسن اظھر رضوی کا کہنا تھا کہ آگرا تاج لیاری میں تو 8-8 منزلہ پورشن بنائے جارہے ہیں، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات کو۔کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔

عدالت نے ڈی جی، ایس بی سی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے، آئندہ سماعت پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ، عدالت نے پورشن سے متعلق گیس، بجلی اور پانی کی کنیکشن دینے سے بھی روک دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.