MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجگور: ایف سی کی بڑی کارروائی، 4.9 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد، 570 کلو افیون اور 491 کلو کوکین پکڑی گئی

0 62

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پنجگور (مسائل نیوز )ایف سی بلوچستان ساوتھ نے پنجگور کے علاقے سورک میں منشیات کے خلاف ایک انٹلیجنس بیسڈ آپریشن میں 570 کلو افیون اور 491 کلو کوکین پاڈر برآمد کی ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریبا 4.9 ارب روپے بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد منشیات کے نیٹ ورک کو ختم کرنا اور ملک دشمن عناصر کی منصوبہ بندی ناکام بنانا ہے۔ایف سی بلوچستان(ساوتھ) نے کہا ہے کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت منظم ڈرگ نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں تاکہ بلوچستان اور پورے ملک میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.