MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دسمبر کے دوران ملک بھر میں ایک ساتھ چار سرکاری چھٹیاں ملیں گی، جانئے تفصیلات

0 85

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)ملک بھر کے شہری رواں مہینے کے آخر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں کر سکیں گے، جس کی تفصیل سامنے آگئی ہے۔

اس بار 25 دسمبر بروز جمعرات ملک بھر میں قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش اور کرسمس منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

- Advertisement -

ساتھ ہی 26 دسمبر بروز جمعہ بھی پاکستان کی مسیحی برادری کے لیے ایک اضافی تعطیل مقرر کی گئی ہے، جو کمیونٹی کی خصوصی مذہبی اور روایتی سرگرمیوں کے لیے دی جا رہی ہے۔

پھر ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملا کر شہری ایک ساتھ 4 چھٹیاں کرسکیں گے، جس سے لوگوں کو گھروں میں آرام، خاندانوں کے ساتھ وقت گزارنے اور سفری منصوبہ بندی کا موقع مل جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.