MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرین سمیت قومی دھارے میں شامل ہونیوالوں کی بھرپور امداد کی، ضیا لانگو

1 232

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ایم اے نے ہمیشہ بلوچستان میں نمایا ں کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے،قدرتی آفت ہو ایمرجنسی پی ڈی ایم اے نے صوبے میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے، بلوچستان میں حالیہ خشک سالی کے متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا ہے، پی ڈی ایم اے افسران خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہبلوچستان میں محکمہ پی ڈی ایم اے کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ خشک سالی ہو یا ایمرجنسی مذکورہ محکمہ نے بڑھ چڑھ کے عوام کی بھلائی کے لئے کام کیا۔ وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے کہا کہ حال ہی میں پورے بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے لئے راشن کی ترسیل، مختلف ڈسٹرکٹ میں شیلٹر ہومز کا قیام، قومی دھارے میں شامل ہونے والے فراریوں کے لیے فوڈ اور نان فوڈ اشیاء کی بروقت ترسیل محکمہ کی بہتر کارکردگی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان میں عوامی خدمات کو جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبہ اپنے ترقیات اہداف کی جانب راغب ہے وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر، ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور تمام اسٹاف کے اقدامات کو سراہا انہوں نے کہا کہ صوبے کے متاثر علاقوں میں بروقت امدادی سامان بھیج کرمتاثرین کے دل جیت لئے ہیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] شہر جینیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے 8 ارب 57 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے، […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.