MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چاغی امین آباد روڈ کی تعمیر پر اہلیان شے سالار، امین آباد اور شادی شیف پاک اور ایف سی کے مشکور ہیں، ملک دلمراد محمد حسنی

0 994

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چاغی (مسائل نیوز)عوامی اتحاد پینل کے سینئر رہنما و سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر چاغی اور قبائلی رہنما ملک دلمراد محمد حسنی نےچاغی امین آباد روڈ کی تعمیراتی کام کو دوبارہ تیزی سے شروع کرنے پر اہلیان شے سلار،امین آباد اور شادی شیف کی جانب سے پاک فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج وایف سی 160ونگ کے کمانڈر کرنل عظیم اللہ بیگ کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے عرصہ دراز سے تعطل کا شکار چاغی آمین آباد منصوبے پر کام وسیع پیمانے پر شروع ہوا ہے۔جس سے علاقے مکینوں نے سکھ کا سانس لیا کیونکہ ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور ایف سی علاقہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ ،ڈی سی چاغی حسین جان بلوچ ایکیسن بی اینڈ آر محمد عامر کی ذاتی کاوشوں کا بھی مشکور ہیں جن کی محنت اور کوششوں سے کروڑوں لاگت کے اس اہم منصوبہ پر کام شروع ہوا ہے۔ چاغی کے غریب عوام ان تمام کے لیے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کے 160ونگ کی جانب سے چاغی کے مفاد میں ایسے اقدامات سے وہ غریب عوام کے دل میں گھر کررہے ہیں کیونکہ انہوں نے غریب اور ضرورت مندوں کا خیال رکھ رہے ہیں سیلاب متاثرین اور دیگر مصیبت زدہ لوگوں کو کبھی بھی تہنا نہیں چھوڑیں۔انہوں نےکہاکہ پاک فوج اور ایف سی غریب عوام کی مدد کے ساتھ ساتھ فلاح وبہبود کے کاموں اور ترقیاتی عمل میں بھی آگے آگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیلاب کی صورتحال میں پاک فوج اور ایف سی ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور علاقہ میں انتظامیہ امور تعلیم صحت اور دیگر شعبوں کی بہتری کے لیے سکولوں اور ہپستالوں کا دورے کرکے بروقت نوٹس لیں۔اس کے ساتھ ساتھ چاغی میں امن امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں پاک فوج اور ایف سی کے کردار سے کسی صورت انکار نہیں کیاجاسکتا ہےاس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ دن رات گشت پر مامور ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور ایف سی چاغی کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے باڈر ٹریڈ کے فروغ اور کاروبار میں آسانی پیدا کرکے روزگار کے نئے مواقع پیدا کئےہیں۔ان تما م عوامی نوعیت کے اقدامات اٹھانے پر تمام اہلیان چاغی پاک فوج،ایف سی اور بالخصوص کرنل چاغی عظیم اللہ بیگ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.