اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سندھ پر ایسی حکومت مسلط ہے جسے عوام سے کوئی سروکار نہیں، سندھ حکومت کی پالیسیوں سے سندھ کے عوام کو نقصان ہو رہا ہے، آٹا اور چینی کے نرخ سندھ میں زیادہ ہیں، صحت کارڈ اور راشن پروگرام سے سندھ کے عوام محروم ہیں، سندھ کے نمائندوں کو اپنے وزیراعلی سے سوال پوچھنا چاہئے کہ وہ سندھ کے عوام سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں، پاکستان کے عوام کو طویل عرصے بعد ایسی حکومت ملی ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، وزیراعظم عمران خان پر ان کے مخالفین بھی اعتماد کرتے ہیں،
- Advertisement -
ہم نے ن لیگ کی طرح اورینج ٹرین اور بجلی کے مہنگے منصوبے لگا کر معیشت کا بیڑہ غرق نہیں کیا، آج پاکستان کی سیاسی قیادت پر اعتماد بحال ہوا ہے، اپوزیشن ریت کی دیوار کی مانند ہے جو کھڑی ہوتی ہے اور گر جاتی ہے، 23 مارچ تک پی ڈی ایم رہ گئی تو مارچ کرلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر غذائی تحفظ سید فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کووڈ کے بعد ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں پہلی مرتبہ کسی سیاسی حکومت پر کرپشن کا کوئی شائبہ نہیں کیا گیا جو حوصلہ افزا امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک ایسی حکومت موجود ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان پر ان کے سیاسی مخالفین بھی یقین رکھتے ہیں، آج سیاسی حکومت پر اعتماد بحال ہوا ہے، 89 فیصد لوگوں نے کورونا میں حکومت کی کارکردگی اور اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہت کم مثالیں موجود ہیں