MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ماضی میں بچن فیملی کو کن معاشی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ابھیشیک نے بتادیا

0 334

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک )ابھیشیک بچن اس وقت لائم لائٹ کا مرکز بن گئے جب انہوں نے ماضی میں بچن فیملی کی انتہائی تنگدست حالت کا ذکر کیا۔انہوں نے بتایا کہ حالات اتنے خراب تھے کہ والد یعنی امیتابھ بچن کو اپنے کسی ساتھی سے کچھ پیسے لینے پڑے تاکہ گھر کا چولھا جل سکے۔

- Advertisement -

ابھیشیک اس وقت سوئیزرلینڈ کے ایگلون نامی بورڈنگ اسکول میں پڑھ رہے تھے۔ یہ وہ وقت تھا جب ابھیشیک بچن نے کالج چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنے والد کی کسی بھی طرح کوئی مدد کرسکیں چاہے وہ کوئی جذباتی سہارا ہی کیوں نہ ہو۔یہ بات انہوں نے ‘دی رنویر شو‘ میں سامعین کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ماضی میں اپنے گھر کی مالی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تنگدستی کی وجہ سے انہیں کالج تک چھوڑنا پڑا۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن کا اشارہ امیتابھ بچن کارپوریشن لمیٹد کی طرف ہے جس کی بنیاد امیتابھ بچن نے 1995 اور 1997 کے دوران رکھی تھی۔ تاہم کچھ ہی عرصے میں کمپنی پر بےانتہا قرضہ چڑھ گیا جس کے باعث بچن فیملی کو مذکورہ بالا حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.