اپنا چہرہ اور اواز ’لائسنس‘ پر دیجیے اور ساڑھے تین کروڑ روپے کمائیے!
ماسکو(ویب ڈیسک ) روس کی ایک روبوٹکس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی اسے اپنے چہرے کے خدوخال اور اواز استعمال کرنے کی قانونی اجازت دے گا تو اسے دو لاکھ ڈالر (ساڑھے تین کروڑ پاکستانی روپے) کا خطیر معاوضہ دیا جائے گا۔اسی مقصد کے تحت پروموبوٹ نے یہ اعلان کیا ہے جس میں دنیا کے کسی بھی ملک، علاقے، رنگ اور نسل سے تعلق رکھنے والے ایسے تمام افراد سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں
- Advertisement -
جو اپنا چہرہ اور اواز ساری زندگی کےلیے انہیں لائسنس پر دے سکیں۔منتخب شخص کو اس کے بدلے میں دو لاکھ ڈالر کا معاوضہ دیا جائے گا لیکن وہ صرف ایک مرتبہ کےلیے ہوگا۔روسی میڈیا کے مطابق، یہ پیشکش ’پروموبوٹ‘ نامی کمپنی کی طرف سے ہے جو صنعتی اور تجارتی پیمانے پر انسان نما روبوٹ بنانے والی روسی کمپنی ہے۔پروموبوٹ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں انہیں ایک بڑے بین الاقوامی کلائنٹ کی طرف سے ایسا روبوٹ تیار کرنے کا ارڈر ملا ہے جس کا چہرہ اور اواز، دونوں کسی اصلی اور جیتے جاگتے انسان کے ہوں۔
البتہ، درخواست دینے والے کےلیے ضروری ہے کہ اس کی عمر 25 سال یا زیادہ ہو۔پروموبوٹ کا کلائنٹ جیسے ہی کسی شخص کے چہرے کو حتمی طور پر منتخب کرے گا، قانونی معاہدے کے بعد اس شخص کے چہرے کا تھری ڈی ماڈل بنالیا جائے گا تاکہ روبوٹ کو وہ چہرہ دیا جاسکے۔اس کے علاوہ، منتخب شخص کو 100 گھنٹے تک اپنی گفتگو بھی ریکارڈ کروانا ہوگی جسے اس روبوٹ کی ا?واز بنایا جائے گا۔سرِدست پروموبوٹ نے یہ نہیں بتایا کہ اس کا وہ ”بین الاقوامی کلائنٹ“ کون ہے لیکن ایک اندازے کے مطابق، یہ ممکنہ طور پر ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کوئی بڑی کمپنی بھی ہوسکتی ہے۔