کوئٹہ(مسائل نیوز) حکومتی اتحادی جماعت نیشنل پارٹی نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ میں مخالفت کا اعلان کر دیا ہے، جسے حکمراں اتحاد کے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سینٹ میں مسودہ پیش ہونے اور اس پر تفصیلی قانونی مشاورت کے بعد پارٹی کے آئینی اداروں نے اکثریتی رائے سے اس ترمیم کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ 27 ویں آئینی ترمیم دراصل آئین کی بنیادی روح اور آئینی ڈھانچے کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ نیشنل پارٹی، جس کے قومی اسمبلی اور سینٹ میں بالترتیب ایک ایک ممبر ہیں، اب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس ترمیم کی کھل کر مخالفت کرے گی۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.