MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرے نے نئی تاریخ رقم کردی

0 533

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں 24 اکتوبر کی شب پاک بھارت ٹاکرا ٹی ٹونٹی کا سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا مقابلہ بن گیا۔ سٹار انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 24 اکتوبر کو کھیلا جانے والا پاک بھارت میچ 16 کروڑ 70 لاکھ ناظرین نے براہ راست دیکھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ اعلان میڈیا کمپنی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (بی اے آر سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

- Advertisement -

اعداد و شمار کے مطابق اب تک ٹورنامنٹ میں میچز دیکھنے والے ناظرین کی مجموعی تعداد 23 کروڑ 80 لاکھ رہی ہے جس میں سے 16 کروڑ 70 لاکھ ناظرین پاک بھارت میچ سے محظوظ ہوئے۔ 2016ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے مابین کھیلنے جانیوالے سیمی فائنل کو دیکھنے والوں کی تعداد 13 کروڑ 60 لاکھ تھی۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کیخلاف پہلا میچ کھیلا تھا جس میں بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ اب پاکستان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے جب کہ میزبان بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.