MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کہاگیا باب وولمر کی موت سے پہلے چھوٹے اور لمبے قد کے دو لوگ کمرے میں گئے تھے،انضمام الحق کا چونکا دینے والا انکشاف

0 293

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)کہاگیا باب وولمر کی موت سے پہلے چھوٹے اور لمبے قد کے دو لوگ کمرے میں گئے تھے،انضمام الحق کا چونکا دینے والا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے سابق کوچ باب وولمر کی موت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے کہ کہاگیا کہ باب وولمر کی موت سے پہلے چھوٹے اور لمبے قد کے دو لوگ کمرے میں گئے تھے۔ ایک انٹرویومیں انضمام الحق نے کہا کہ باب وولمر کی وفات ہوئی تو کئی افواہیں گردش کرتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کوچ کی

- Advertisement -

وفات پر کہا گیا کہ باب وولمر کی موت سے پہلے چھوٹے اور لمبے قد کے دو لوگ کمرے میں گئے تھے۔سابق کپتان نے کہا کہ بطور کپتان میری اور باب وولمر کی میٹنگ ہوتی رہتی تھی، مگر میں اتفاق سے کبھی وولمر کے کمرے میں گیا ہی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ باب وولمر کے انتقال کے بعد پوری قومی ٹیم کو الگ جزیرے پر منتقل کیا گیا۔اس معاملے پر مشتاق احمد نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ سب چلے جائیں گے مگر انضمام الحق نہیں جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.