دونوں ہی ماں اور باپ بھی خود! مرانڈا کیر اور کیٹی پیری مشترکہ والدین، عجیب و غریب تجربہ کیسا رہا؟
لاس اینجلس(مسائل نیوز) معروف آسٹریلوی ماڈل اور کاروباری خاتون مرانڈا کیر نے حال ہی میں بتایا ہے کہ وہ اپنے سابق شوہر اورلینڈو بلوم کی سابق منگیتر کیٹی پیری کے ساتھ مشترکہ طور پر بچے کی پرورش کر رہی ہیں۔
مرانڈا کیر نے یہ بات امریکی ٹی وی پروگرام ٹوڈے وِد جینا اینڈ فرینڈز میں شرکت کے دوران کہی، جہاں وہ اپنی کاسمیٹک کمپنی کورا آرگینکس کے فروغ کے لیے گئی تھیں، مگر گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے خاندانی تعلقات پر کھل کر بات کی۔
مرانڈا کیر نے بتایا کہ ان کے بیٹے فلِن اور کیٹی پیری کی بیٹی ڈیزی ڈَو بلوم کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ اگرچہ اورلینڈو بلوم اور کیٹی پیری نے چند ماہ قبل علیحدگی کا اعلان کیا ہے مگر وہ دونوں اپنی بیٹی کی پرورش مل کر محبت اور احترام کے ساتھ کر رہے ہیں۔
مرانڈا کے مطابق کسی بھی مشترکہ خاندان کو کامیاب بنانے کے لیے سب سے اہم چیز باہمی محبت اور احترام ہے۔ ہر کوئی انسان ہے، اور اصل مقصد بچوں کی فلاح اور خوشی ہونی چاہیے تاکہ وہ خود کو محفوظ اور پیار سے گھرا ہوا محسوس کریں۔
انہوں نے مزید کہادن کے اختتام پر ہم سب انسان ہیں اور اپنی بہترین صورت بننے کی کوشش کر رہے ہیں، تو کیوں نہ اپنے بچوں کے لیے ایک اچھا نمونہ بنیں؟