MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریاست مخالف ٹویٹ کیس: فلک جاوید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

0 54

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)لاہور کی ضلعی کچہری نے ریاست مخالف ٹویٹ سمیت دو مقدمات میں گرفتار فلک جاوید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ کا موبائل فون ریکور کرلیا گیا ہے تاہم وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس ورڈ فراہم نہیں کر رہیں اور تفتیش میں تعاون نہیں کر رہیں۔

- Advertisement -

فیصلے کے مطابق تفتیشی افسر نے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس کی ملزمہ کے وکیل نے مخالفت کی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت دی، فلک جاوید کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.