MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چین کا پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے سے ہونے والی اموات پر اظہار افسوس

1 275

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیجنگ(مسائل نیوز) چین نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین زلزلے سے متاثرہ افراد کی ہر ممکنہ مدد کے لیے تیار ہے۔

- Advertisement -

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زہائو لیجیان نے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی بریفنگ کے دوران ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ضلع ہرنائی میں زلزلے سے ہونے والی اموات پر دکھ ہے اور ہم سوگوار خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے پاکستان میں زلزلے پر بہت توجہ دی اور کہا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کی مدد کرنے کی عمدہ روایت قائم ہے اور ہم پاکستان کی مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکنہ مدد کے لیے تیارہیں ۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات 3 بج کر 2 منٹ پر 5.9درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.