MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایک نتیجہ عدالت کے اندر اور دوسرا باہر نکلے گا،حکومت تو خود کہتی ہے کہ ابھی عمران خان کے خلاف کیسز آنے ہیں

0 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک سے زائد بار کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا، ایک نتیجہ عدالت کے اندر اور دوسرا باہر نکلے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ ایک فیصلہ عدالت میں آتا ہے جس کی بنیاد قانون، واقعات، ایشو پر ججز کی سوچ ہوتی ہے لیکن جو فیصلہ باہر آتا ہے وہ ایک اور قسم کا فیصلہ ہوتا ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ سمیت سارے ادارے دوباتوں کا اظہار کر رہے ہیں۔حکومت تو خود کہتی ہے کہ ابھی عمران خان کے خلاف کیسز آنے ہیں، خواجہ آصف نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مزید کیسز آئیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.