MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اگر عمران خان کو ہٹایا نہ جاتا تو پاکستان کے وجود کو خطرہ لاحق ہوجاتا

1 291

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو ہٹایا نہ جاتا تو پاکستان کے وجود کو خطرہ لاحق ہوجاتا۔ہم نے تماشہ دیکھنے کے بجائے ملک و قوم کو عمران خان سے نجات دلائی۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت ہی نہیں بلکہ ہمارے معاشرتی اقدار ، روایات، سیاست اور جمہوریت کو تباہ کر دیا گیا۔
مشکل فیصلے کرنے کی وجہ سے عوام کو مہنگائی محسوس ہو رہی ہے۔ہماری معاشی ٹیم آئندہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کنٹرول کر لے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان نے بیرونی سازش کا بیانیہ کرپشن چھپانے کے لیے بنایا۔عوام 17 جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر بیرونی ایجنڈوں کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔

- Advertisement -

قبل ازیں حکومت نے توانائی بحران کی ذمہ داری عمران خان حکومت پر عائد کرتے ہوئے پیٹرولیم کے شعبے میں غلط فیصلوں پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وفاقی وزراء احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تمام اداروں کو استعمال کرکے مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے جوبعد میں جھوٹے ثابت ہوئے۔ عدالتوں نے اپنے فیصلوں میں تحریر کیا کہ یہ تمام مقدمات بے بنیاد الزامات پر بنے۔وزیر اطلاعاتنے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی عمران خان کے مقدمات کو جھوٹا قرار دیا، ایسٹ ریکوری یونٹ اصل میں عمران خان کا ایسٹ میکنگ یونٹ تھا۔
عمران خان نے سپریم کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف اپنی اپیل واپس لی جس کا مطلب ہے کہ وزیراعظم کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔انہوں نے کہاکہ نیوٹرل کو مداخلت کرنے کی دعوت دینے پر آرٹیکل،6 لگتا ہے، قومی اسمبلی سے لے کر پنجاب اسمبلی تک عمران خان نے آئین شکنی کرائی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے والد اور والدہ تحریک پاکستان میں شامل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.