کراچی(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ۔ترجمان چھیپا نے بھی عامر لیاقت حسین کے انتقال کی تصدیق کر دی ۔ عامر لیاقت حسین کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث گھر سے ایمبولینس کے ذریعے آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔