MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے صدر کے اختیارات میں کمی احمقانہ قانون سازی ہے، فواد چوہدری

1 177

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت قانون سازی کو چند لوگوں کی خواہش کے تابع نہ کرے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے صدر کے اختیارات میں کمی احمقانہ قانون سازی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ سانس لیں، سوچیں اور اپنی سیاست میں ترمیم کریں۔انہوںنے کہاکہ ایسی جلدی میں ترامیم کوئی نہیں مانے گا۔دریں اثناء تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی موقف کے مطابق معیشت اور سیکیورٹی حالات اتنے خراب ہیں کہ انتخابات تک ممکن نہیں۔انہوںنے کہاکہ ایسے موقف کے بعد وزیر اعظم کو ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ خوش آئند ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے اعلامیہ میں خود کو سیکیورٹی معاملات تک محدود رکھا، حکومتی سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے کا حصہ نہیں بنے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہےکہ چند ہفتوں میں حکمرانوں کی مسلط کر دہ سیاہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.