MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئین کی بالادستی کیلئے صحافیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے، زمرک خان

0 438

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاہے کہ اے این پی پیکا آرڈیننس کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آزاد صحافت کا تحفظ اور جمہوری عمل معاشرے کی ترقی کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔تحریک انصاف نے دیگر شعبوں کی طرح صحافت کو بھی تباہی اور بربادی کے راستے پر گامزن کیا۔ حکومت نے پیکا آرڈیننس کے ذریعے میڈیا کو زنجیروں میں جکڑنے کی سازش کی۔ جنہوں نے بھی حکومتی چوریوں کی نشاندہی کی ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عوامی حقوق اور جمہوریت کیلئے آواز اٹھانے والوں کو حکومتی غضب برداشت کرنی پڑی۔ ٹی وی چینلز، اخبارات اور صحافیوں پر پابندیاں عائد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آزادی محض صحافیوں کی نہیں قوم کی آزادی کا مسئلہ ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافت کو غلام بنانے کی حکومتی سازش کو ناکامی سے دوچار کیا۔ حکومت اصلاحات کیلئے سنجیدہ ہوتی تو پارلیمان میں قانون سازی کرتی نہ کہ چور دروازے اختیار کرتی۔ صحافی برادری کو پیکا آرڈیننس بارے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد پیش کرتےہیں۔ جمہوریت کی بحالی اور پارلیمان و آئین کی بالادستی کیلئے صحافی برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ اے این پی میڈیا کی آزادی کیلئے ہر جدوجہد میں ساتھ دے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.