MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کے علاوہ کوئی وزیراعظم قبول نہیں،شوبز شخصیات

0 264

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس فیصلہ آنے کے بعد شوبز شخصیات نے کہا ہے کہ عمران خان کے علاوہ کوئی وزیراعظم قبول نہیں۔اداکارہ زارا نور عباس نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے علاوہ کسی دوسری پارٹی کو قبول نہیں کریں گی اور نا ہی عمران خان کے علاوہ کس دوسرے شخص کو ملک میں وزیراعظم قبول کریں گی۔اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے حق میں پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم

- Advertisement -

عمران خان ایک ون مین آرمی ہیں، جو ان تمام لوگوں کے خلاف اکیلے کھڑی ہے جنہوں نے لوٹ مار کی ہے اور اقتدار میں آنے کی صورت میں بھی کرتی رہے گی۔فیصل قریشی نے قائداعظم محمد علی جناح کے ہمراہ عمران خان کی تصویر انسٹااسٹوری پر شیئر کی جس کے کیپشن میں قائد اعظم اور عمران خان کے بیانات درج تھے۔اسٹوری میں قائد اعظم کا فرمان تھا کہ مسلمانوں کو گھبرانا نہیں ہے وہیں عمران خان کا بیان درج تھا کہ گھبرانا نہیں ہے۔اداکار اسد صدیقی نے ٹوئٹ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی بھی آئین کے خلاف نہیں جا سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ منصفانہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.