MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مبینہ امریکی خط کی تحقیقات کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

0 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) مبینہ امریکی خط کی تحقیقات کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے۔

- Advertisement -

درخواست گزارن مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ نے مبینہ خط بارے انکوائری کیلئے اسلام ا?باد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیکریٹری داخلہ کو وزیراعظم ، وزرا کیخلاف مبینہ خط باریانکوائری کا حکم دیا جائے اور جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں اس وقت تک وزیراعظم عمران خان، فواد چودھری ، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری ، اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں رکھا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.