فخر زمان کی برق رفتار سنچری، قلندرز نے یونائیٹڈ کو بڑا ٹارگٹ دیدیا
راولپنڈی(مسائل نیوز) پی ایس ایل ایڈیشن 8 کے چھبیسویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 1، کامران غلام 41، فخر زمان 115، سیم بلنگز 32، ڈیوڈ ویسے 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سکندر رضا ایک اور راشد خان 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر226 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیتنے کے لئے 227رنز کا ہدف دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فضل حق فاروقی نے تین جبکہ حسن علی اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
[…] نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ مزاج بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے بعد صائم ایوب کی صورت میں […]