MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چیف جسٹس پاکستان ہماری ریڈلائن ہیں،بیرسٹر اعتزاز احسن کھل کر سامنے آگئے

0 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ جوسازشیں اب ہو رہی ہیں وہ چیف جسٹس کیخلاف ہو رہی ہیں،چیف جسٹس ہماری ریڈلائن ہیں،وکلا چیف جسٹس اور عدلیہ کیساتھ کھڑے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر اعتزاز احسن کاکہناہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں ، نگران حکومت کااختیار111 ویں دن ختم ہو جائے گا، یہ کوشش کررہے ہیں کہ دونوں حکومتیں مزید طول پکڑیں۔

- Advertisement -

بیرسٹر اعتزاز احسن کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کارکن کہتے ہیں عمران خان ہماری ریڈلائن ہیں،جوسازشیں اب ہو رہی ہیں وہ چیف جسٹس کیخلاف ہو رہی ہیں،چیف جسٹس ہماری ریڈلائن ہیں،وکلا چیف جسٹس اور عدلیہ کیساتھ کھڑے ہیں ، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرنا حکومتوں، الیکشن کمیشن پر لازم ہے۔

ان کاکہناتھا کہ آڈیو ٹیپس بنائی جارہی ہیں،ایک سیاستدان نے کہاکہ میرے پاس اور بھی میٹریل ہے۔اعتزاز احسن کاکہناتھا کہ مریم نواز نے بہادری سے جیل کاٹی، ان کے ساتھ ہمدردی ہے، مریم نواز کے بھائی بھگوڑے رہے ہیں،مریم نواز کا بیانیہ اب غلط ہو گیاہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.