MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گورنرخیبرپختونخوا نے انتخابات کی تاریخ دیناعید کا چاند دیکھنے سے زیادہ مشکل قرار دے دیا

0 198

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز)گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ صوبے میں انتخابات کی تاریخ دینا عید کا چاند دیکھنے سے بھی زیادہ مشکل ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں پیش رفت ہوئی ہے، انتخابات کی تاریخ سے متعلق قوم جلد خوشخبری سنے گی، پیر یا منگل کو الیکشن کمیشن کے دفتر جائوں گا، الیکشن کمیشن کے ساتھ اجلاس میں کسی فیصلے پر پہنچ جائیں گے،گورنرخیبرپختونخوا نے کہا پنجاب سے خیبرپختونخوا میں ہونے والے الیکشن مختلف ہیں، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پنجاب سے مختلف ہے، ایسا کوئی دن نہیں گزرا کہ یہاں کوئی حملہ نہ ہوا ہو، ایسا فیصلہ کریں جس سے عوام مشکل میں نہ پڑیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.