MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ترکیہ میں ملبے تلے دبی مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے بے بس باپ کی تصویر نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا

0 188

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

انقرہ(مسائل نیوز)ترکیہ میں ملبے تلے دبی مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے بے بس باپ تصویر نے ہر دیکھنے والی آنکھ کو اشکبار اور دلوں کو لرزہ دیا،تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں سات اعشاریہ سات شدت کے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں شر شہر قیامت خیزمناظرہیں، ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے،زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ترکی اور شام سے دل دہلا دینے والی تصاویر سامنے آ رہی ہیں،ترکیہ کے شہر کہرمن مرعش میں زلزلے کے بعد ایک دل دہلا دینے والا منظر دیکھنے کو ملا،تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ملبے تلے دبے بستر پر لڑکی مردہ پڑی ہے اور بے بس باپ پندرہ سالہ مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے بیٹھا ہے،تصویر میں اس دکھ کو دکھایا گیا ہے جو ان ہزاروں خاندانوں کو محسوس ہوگا جنہوں نے پیر کے زلزلے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے،اس تصویر نے ہر دیکھنے والی آنکھ کو اشکبار اور دلوں کو لرزہ کر رکھ دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.