عدالت میں پیشی پر میں رو نہیں رہا تھا بلکہ کیا چیز مانگ رہا تھا ؟ شہباز گل کا بڑا انکشاف
لاہور(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالت میں پیشی پر میں رو نہیں رہا تھا، ماسک مانگ رہا تھا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ کہا جاتا ہے میرا فارم ہائوس ہے، وہ لوٹ کر نہیں محنت سے بنایا ہے۔شہباز گل نے کہا کہ جو کچھ بھی میرے پاس ہے محنت سے کمایا ہوا ہے، میں لوئر مڈل کلاس سے ہوں اس لیے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرے اوپر درجنوں غداری کے مقدمے درج کر دیے، میرے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
[…] نیوز)پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارسے […]