طلباءکو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں تیز کرینگے،نذر محمد بلوچ
سبی(ویب ڈیسک) صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں اور خصوصاً دیہاتوں میں طالبات کا گھروں سے تعلیم حاصل کرنے کیلئے نکلنا دشوار عمل ہوتا ہے لہذٰا ان حالات میں ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے ان بچیوں کو سکولوں وہ تمام تعلیمی سہولیات فراہم کریں جس مستقبل کے معمار ان طالبات کو حصولِ تعلیم میں آسانی ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رند علی ضلع کچھی کے دورہ کے موقع پر اساتذہ،
- Advertisement -
طالبات و دیگر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی محتسب نے کہا کہ ان کے مختلف سکولوں کے دورے کا مقصد بھی یہی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لے سکیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی پسماندگی دور کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اساتذہ کرام اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طلباءکو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے
ہر ممکن کوششیں تیز کریں انہوں نے کہا کہ شعبہءتعلیم سے وابستہ ان تمام افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو غفلت، لاپروائی سے کام لیتے نظام تعلیم کو کمزور کررہے ہوں انہوں نے ہدایت کی کہ اساتذہ مسلسل غیر حاضری سے اجتناب کریں تاکہ کورسسز کی بروقت تکمیل سے طلباءکا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔