MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں اکثریت لوگوں کا دارومدار زراعت کا شعبہ ہے،نصیر شاہوانی

0 282

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان نے ہمسایہ ممالک سے پھلوں وسبزی جات کی اسمگلنگ سے متعلق بلوچستان اسمبلی میں پاس کی گئی قرارداد پر عملدرآمد کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور خشک سالی کی وجہ سے زمینداروں کو مالی نقصان کاسامنا تھا لیکن ہمسایہ ممالک سے عین سیزن کے وقت پھل اور سبزی اسمگل کئے جاتے ہیں

- Advertisement -

جو بلوچستان کے زمینداروں کیلئے معاشی قتل سے کم نہیں ،بارہا مسئلہ اٹھانے کے باوجود حل نہیں ہو رہا ،زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان اسمبلی میں پاس ہونے والی قرارداد پر عملدرآمد کامطالبہ کرتی ہے تاکہ زمینداروں کو درپیش مشکلات میں کمی واقع ہوں۔ان خیالات کااظہار زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ورکن بلوچستان اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی ،

جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی ،وائس چیئرمین حاجی ولی محمدرئیسانی ،حاجی عبدالجبار مجک ،سید عبدالقہار آغا،حاجی محمد افضل ،کاظم خان اچکزئی ،عبیداللہ ،حاجی شیر علی مشوانی ،حاجی نور احمد بنگلزئی ،حاجی عزیز سرپرہ ،محمدیوسف بنگلزئی ،عبداللہ جان میرزئی ،انجینئر محب اللہ موسی خیل سمیت تمام ایگزیکٹو ممبر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.