فیصل آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کے پیٹ سے پیسے پی ٹی آئی نے نہیں ن لیگ نے نکالنے تھے، ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے والے چور آج اکھٹے ہو رہے ہیں، ملک کے سیاستدان کھانسی کے علاج کےلئے بھی لندن چلے جاتے ہیں، دل کی بیماری والا شخص اپنی فیکٹریاں دیکھنے جارہا ہے، چوری میں برائی نہیں تو کوئی کیوں محنت کرےگا،سندھ کا لیڈر جن کو اردو نہیں آتی، جو کہتا ہے
- Advertisement -
بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے، کیا سندھ کے اس لیڈر نے لوگوں سے پوچھا تم پر کیا گزرتی ہے، سندھ کے اس لیڈر کو صوبے کے ہسپتالوں کا بھی علم نہیں، شہبازشریف وزیراعلیٰ ہوتے ہیں اور بیٹے کے اکاونٹ میں مقصود چپڑاسی کے پیسے آتے ہیں، ان سے کرپشن کا جواب مانگو تو جواب دینے کی بجائے ڈیڑھ گھنٹے کی تقریر کرتے ہیں، تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے،
چوروں کے حکومت میں ہوتے ہوئے ملک کا کوئی مستقبل نہیں تھا۔ بدھ کو نیا پاکستان صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈاکٹر یاسمین اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرف لے جانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔