MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی ضمانت میں توسیع کر دی گئی

0 187

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سیشن عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے متعلق کیس میں عمران خان کی ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور چیئرمین تحریک انصاف کی آج کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے بابر اعوان سے استفسار کیا کہ 31 جنوری کو عمران خان عدالت آ جائیں گے؟ وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان ریکور کر رہے ہیں،31 جنوری کو عدالت آ جائیں گے ۔عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔
دوسری جانب بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم رکھا ہے۔

- Advertisement -

بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی عبوری ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عمران خان کے وکیل کی جانب سے عدالت میں پیشی کے لیے میڈیکل گراؤنڈ پر 2 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی گئی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ نومبر میں پیش آئے واقعہ کے بعد سے عمران خان سیاسی معاملات چلا رہے ہیں۔
عمران خان سیاسی معاملات چلا رہے ہیں مگر عدالت میں پیش نہیں ہوتے لہذا عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ تفتیش کرنا تفتیشی افسر کا کام ہے،عدالت کوئی ہدایت نہیں دے گی۔ تفتیشی افسر جسے اور جہاں چاہے تفتیش کرنا چاہتا ہے تو عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔ عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے زمان پارک میں تفتیش کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.