MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اربوں اور کھربوںکے اثاثے رکھنے والوںکوآٹے دال کا بھائو معلوم ہو سکتا ہے ؟جواد احمد

0 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) نامور گلوکار وسیاسی جماعت برابری پارٹی کے سربراہ جوا د احمد نے کہا ہے کہ جب تک عام آدمی اسمبلیوں میں نہیں پہنچے گا اس وقت تک اس کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ، اس کی بڑی مسائل پڑوسی ملک میں عام آدمی پارٹی ہے

- Advertisement -

جس میں ایک غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے لیڈر نے وہ کام کر دکھایا جو صرف فلموں میں ہی دیکھنے کو ملتا تھا۔ایک انٹر ویو میں جواد احمد نے کہا کہ پڑوسی ملک میں عام آدمی منتخب ہو کر اسمبلی میں پہنچا اور پھر انہوںنے غریبوں کیلئے پالیسیاں بنا کر دکھائیں۔ ان کی کارکردگی کی وجہ سے عوام نے انہیں دوسرے صوبے میں بھی حکومت بنانے کا موقع دیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میںبھی اسی طرز پر عام آدمی انتخاب میں حصہ لے کر اسمبلی میں آئے کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جنہیں عام آدمی کے مسائل کا ادراک ہوتا ہے ۔ اربوں کھربوں کے اثاثے رکھنے والوںکو آٹے ،دال ،چاول کے ریٹ کا علم ہی نہیںہوتا لیکن انتخابات آتے ہیں یہ غریبوں کے ساتھ ایسا برتائو کرتے ہیںجیسے ان سے بڑا غریب کا کوئی غم بانٹنے والا نہیںہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.