MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سپریم کورٹ کا جے آئی ٹی کو فوری تحقیقات شروع کرنے کا حکم

0 187

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس میں قائم جے آئی ٹی سے ہر دو ہفتے بعد پیشرفت رپورٹ طلب کر لی اور حکم دیا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات فوری شروع کی جائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ جے آئی ٹی میں 5 ممبران ہیں اور ان کیساتھ سپورٹنگ ٹیم ہے،سپورٹنگ ٹیم کو متعلقہ فنڈز بھی فراہم کئے جائیں،اس ٹیم کے ساتھ ہر قسم کی معاونت کی جائے گی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس کیس میں ہم انٹر پول سے بھی رابطہ کریں گے۔چیف جسٹس نے قرار دیا کہ اس کیس میں جے آئی ٹی کو کوئی انتظامی ایشوز نہیں آئیں گے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایس ایس پی آپریشنز اور پولیس جے آئی ٹی کی معاونت کرے گی،وزارت خارجہ نے بھی اپنا جواب جمع کرایا ہے،جواب میں بتایا گیا کہ وزارت خارجہ ڈپلومیٹک میدان میں اس کیس پر کام کرے گی،بتایا گیا کہ اس کیس میں قانونی پہلو اور میوچیوئل لیگل اسسٹنس بھی لے جائے گی۔
سپریم کورٹ نے قائم جے آئی ٹی سے ہر دو ہفتے بعد پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ جے آئی ٹی عبوری پیشرفت رپورٹس ججز کو جائزے کیلئے چیمبر میں پیش کریں،جے آئی ٹی کے پاس خصوصی اختیارات ہوں گے،جے آئی ٹی کینیا جانا چاہے تو حکومت فنڈ فراہم کرے۔عدالت نے کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ دوسری جانب سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس میں حکومت نے اسپیشل جے آئی ٹی قائم کردی۔
وفاقی حکومت نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں پیش کر دیا۔سپریم کورٹ کے حکم پر آئی ایس آئی ،پولیس، آئی بی اور ایف آئی اے کے نمائندوں پر مشتمل نئی خصوصی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے نئی جے آئی ٹی کا نوٹیفیکیشن پیش کیا جس کے مطابق نئی سپیشل جے آئی ٹی میں آئی بی کی جانب سے ڈی آئی جی ساجد کیانی،ایف آئی اے کی جانب سے وقار الدین سید،آئی ایس آئی کی جانب سے محمد اسلم،ایم آئی کی جانب سے مرتضی افضال اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اویس احمد شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.