مولانا فضل الرحمن الیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار
راولپنڈی (مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مولانا فضل الرحمان کو قرار دے دیا،انکا کہنا ہے کہ مذاکرات سے الیکشن کا راستہ نہیں نکلتا تو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،پی ڈی ایم عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں،مولانا فضل الرحمان الیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ حکومت کی پالیسی ہے نہ کھیلیں گے اور نہ کھیلنے دیں گے۔ساری پارٹیاں عمران خان کاراستہ روکنے کیلئے اکٹھی ہیں،معیشت ہی قومی سلامتی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگرمذاکرات کی کوئی سنجیدہ آفرآئی تو اتحادی حکومت غور کرے گی۔
اسمبلیاں توڑنے جیسے احمقانہ فیصلے عمران خان کرسکتے ہیں،پرویزالہٰی نہیں،پرویزالہٰی پنجاب اسمبلی نہیں توڑیں گے، پرویزالہٰی پرانے اور تجربہ کار سیاستدان ہیں۔
- Advertisement -
انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مذاکرات کی سنجیدہ آفر ہوتی ہے تو اتحادی حکومت ضرور غور کرے گی،اسحاق ڈار نے صدر کو اپنی اثرورسوخ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے، اسحاق ڈار نے صدر کو عمران خان کو سمجھانے کی بات کی ہے، جب سیاستدان آپس میں بیٹھتے ہیں تو ڈیڈ لاک ٹوٹتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ اگرانہوں نے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کیا ہے تو توڑ دیں،ہم صوبائی الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں،الیکشن کے بائیکاٹ اور اسمبلیاں توڑنے کو غیرجمہوری عمل سمجھتے ہیں،پرویزالہٰی سے ہمارا ابھی رابطہ نہیں لیکن رابطہ ہوسکتا ہے۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی پنجاب اسمبلی نہیں توڑیں گے،پرویزالہٰی پرانے اور تجربہ کار سیاستدان ہیں، اس قسم کے احمقانہ فیصلے عمران خان کر سکتے ہیں پرویز الہٰی نہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس،میرٹ پر تفتیش ہوگی،مخصوص لابی اسے ذاتی اور گروہی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
[…] (مسائل نیوز)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ پاکستان کو سیاسی،معاشی اور دفاعی لحاظ سے […]