MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت صرف دعوﺅں تک محدود ہے،اختر مینگل

1 285

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات نہیں البتہ اختلافات وہاں ہوتے ہیں جہاں چاول کا دیگ تقسیم ہو رہاہوں ،وفاق نے ہمیشہ بلوچستان کے وسائل کو شیر مادر سمجھ کر لوٹا ہے ،بلوچستان سے نکلنے والی گیس سے آج بھی صوبے کے اکثریت اضلاع محروم ہیں ،بلوچستان اسمبلی میں ریکوڈک سے متعلق قرارداد کی منظوری یہ ثابت کرتی ہے کہ اپوزیشن حکمرانوں کو بلوچستان کے وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے ۔گوادر دھرنے کے شرکاءکے مطالبات ادھورے ہیں

- Advertisement -

حکمران صرف دعوﺅں تک محدود ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ بی این پی پی ڈی ایم کے ساتھ ہے مرکزی قیادت کی جانب سے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کیاجائے گا،بلوچستان نیشنل پارٹی جمہوریت کی بحالی کیلئے پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم میں اختلافات کا بیان ہے لیکن اس سلسلے میں عرض ہے کہ اختلافات وہاں ہوتے ہیں جہاں چاول کا دیگ تقسیم ہورہاہو پی ڈی ایم کے پاس نہ وزارتیں ہیں اور نہ ہی کوئی اور مسئلہ ہے

حکومت کے اندر خود اختلافات ضرور ہیں حکومتی صف میں موجود کبھی ایک پارٹی ناراض ہوتی ہے تو کبھی دوسری پارٹی ناراض ہوجاتی ہے پی ڈی ایم نے جمہوریت کی بحالی کیلئے جو تحریک شروع کی ہے انشاءاللہ وہ کامیاب ہوگی ریکوڈک کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سردار اختر جان مینگل کا کہنا تھا کہ ریکوڈک، سیندک ، سوئی گیس یا گوادر میگا پروجیکٹ ہو وفاق نے ہمیشہ بلوچستان کے وسائل کو شیر مادر سمجھ کر لوٹا ہے بلوچستان کے وسائل پر صوبے کے عوام کا حق ہے 70برسوں سے بلوچستان سے گیس نکل رہاہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.