MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میٹروپولیٹن کار پوریشن کی انتظامیہ فنڈز کی عدم فراہمی کا رونا رو رہےہیں،پشتونخوامیپ

1 318

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( ویب ڈیسک) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سےکرٹریٹ کے جاری کردہ پرےس رےلےز مےںکہا گےا ہے کہ صوبائی حکومت کی نااہلی اور مےٹروپولےٹن کارپورےشن کے ملازمےن کی احتجاج کے باعث پورے شہر مےں گندگی کے ڈھےر لگ چکے ہےں اور ہر شاہراہ پر نالےوں کا گندہ پانی سےلاب کا منظر پےش کررہا ہے جس کے باعث شہرےوں کو شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے

- Advertisement -

کہ مسلط صوبائی حکومت کے پہلے وزیرے اعلیٰ کی جانب سے مسلسل تےن سال اپنی نااہلی ، ناکامی کے باعث شہر کو کھنڈرات ، گندگی کے ڈھےر ، پےنے کے صاف پانی کی عدم فراہمی سمےت ہر قسم کے بنےادی سہولےات سے محروم رکھا گےا راتوں رات بننے والی جماعت کے نئے وزےر اعلیٰ کی شہر مےں دورے کرنا کا مقصد اگر صرف فوٹو سےشن کی حد تک ہوگا تو صوبہ بالخصوص کوئٹہ شہر مسائلستان بن جائےگا کےونکہ اب تک کئی بھی عملی اقدامات ہوتے ہوئے نظر نہےں آئے ہےں ۔

مےٹروپولےٹن کارپورےشن کی انتظامےہ فنڈز کی عدم فراہمی کا رونا رو رہے ہےں ، شہر مےں پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے کوئی منصوبہ بندی نہےں ، واسا اور مےٹروپولےٹن کارپورےشن پانی کی شہرےوں تک فراہمی کی بجائے VIP’sکو صرف پانی فراہم کررہے ہےں ۔ اگر واٹر ٹےنکرز والے اپنی ہڑتال ختم نہ کرتے تو شہری پانی کی بوند بوند کو ترس جاتے کےونکہ حکومت اور محکمہ واسا اور ضلعی انتظامےہ مکمل طو رپر ناکام ہوچکے ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.