یوم ثقافت ہم آہنگی و بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے،طارق خان مگسی
گنداواہ( جی این ایم)صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نوابزادہ طارق خان مگسی اور سیکرٹری اسپورٹس عمران گچکی اور ڈی جی اسپورٹس درہ بلوچ کے تعاون سے سندھی کلچر ڈے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور، اعزازی مہمان بلوچستان عوامی پارٹی تحصیل گنداواہ کے صدر سید صفدر اکبر شاہ، ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی ، سید وزیر حسین شاہ بخاری ،استاد فدا حسین ترین، استاد صادق علی شیرازی،
- Advertisement -
استاد علی حسن سیال و دیگر معززین مہمان موجود تھے۔ثقافتی سندھی کلچر ڈے پروگرام کے بانی اسپورٹس آفیسر جھل مگسی قاضی الطاف حسین کلواڑ نے ثقافتی سندھی کلچر ڈے کے موقع پر مہمان خاص ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور، اعزازی مہمان بی اے پی تحصیل گنداواہ کے صدر سید صفدر اکبر شاہ حسینی و دیگر تمام مہمانوں کو ٹوپی اجرک بھی پہنائی، اور سندھ بھر کی طرح گنداواہ میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور،
بی اے پی تحصیل گنداواہ کے صدر سید صفدر اکبر شاہ، ایس پی جھل مگسی،سندھی کلچر ڈے پروگرام کے بانی قاضی الطاف حسین کلواڑ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہروں سے ہوتی بازار پہنچی جہاں پر ثقافت کا دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ریلی میں گنداواہ کے معززین، معتبرین، سیاسی سماجی اور بڑی تعداد میں مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والوں نے سندھی کلچر ڈے پروگرام میں شرکت کی۔سندھی کلچر ڈے کے موقع پر مہمان خاص ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور، بی اے پی تحصیل گنداواہ کے صدر سید صفدر اکبر شاہ حسینی، اسپورٹس آفسیر جھل مگسی قاضی الطاف حسین کلواڑ،