MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پریتی زنٹا نے اپنے بچے کی پہلی تصویر شیئر کردی

1 605

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے بچے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔اور اب اداکارہ نے اپنے ایک بچے کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں پریتی زنٹا نے اپنے بچے کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ وہ اپنے بچوں کے کاموں میں مصروف ہیں

- Advertisement -

جیسے ان کے کپڑے بدلنا اور ان کے چھوٹے چھوٹے کام کرنا وغیرہ اور انہیں یہ سب بہت اچھا لگ رہا ہے۔گزشتہ ماہ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر خوشخبری سنائی تھی کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔ تاہم ان کے بچے سروگیسی یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ پریتی زنٹا نے 2016 میں امریکی شہری جین گڈینف کے ساتھ شادی کی تھی۔

دونوں نے اپنے بچوں کا نام جے زنٹا گڈینف اور جیا زنٹا گڈینف رکھا ہے۔یاد رہے کہ پریتی زنٹا واحد اداکارہ نہیں ہیں جن کے گھر سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے بلکہ اس سے قبل بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے جیسے شاہ رخ خان، عامر خان، کرن جوہر، سنی لیونی، ایکتا کپور، تشار کپور بھی سروگیسی کے ذریعے والدین بن چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کو ایک معذور بھکاری کو جواب نہ دینے پر سوشل میڈیا میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.