MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان ریلوے کا پہلا اے آئی سیکیورٹی سسٹم راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر نصب کردیا گیا

0 110

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) پاکستان ریلوے کا پہلا اے آئی سیکیورٹی سسٹم راولپنڈی ریلویاسٹیشن پرنصب کردیا گیا،ایک سو اسی سے زائد کیمرے 24 گھنٹے ریلوے لائن ،ٹکٹ گھر سمیت راولپنڈی اسٹیشن کے چپے چپے کی مانیٹرنگ کریں گے،سیکیورٹی سسٹم کا ایک ڈیٹا بیس بھی موجود ہے۔راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا ہرگوشہ اب ایک خاموش مگرچوکس نظام کی مسلسل نگرانی میں رہے گا۔180 سیزائد کیمروں کا نیٹ ورک 24 گھنٹے پارکنگ،مسافروں کی قطاروں سے ٹکٹ گھر اور پلیٹ فارم تک ہرشخص پر نظررکھے گا،ہرچہرے کی شناخت ہوگی،اسے مرکزی ڈیٹا بیس سے بھی ملایا جائے گا۔ یہ اے آئی سسٹم ریلویاسٹیشن پرتخریب کاری کی کوشش کوناکام بنانے میں بھی معاون ہوگا،فیس ڈیٹا سے ڈیٹیکٹ کررہے ہوتے جوڈیٹا میں فیڈ ہورہا ہوتا ہے،بلیک لسٹنگ کرسکتے ہیں،کوئی مجرم یا دہشت گرد یہاں آتا ہے تو الرٹس بھی مل سکتے ہیں۔ایف ڈبلیو اوکی جانب سے یہ سسٹم فی الحال صرف راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر نصب کیا گیا ہے، مستقبل میں اس کا دائرہ دیگر ریلوے اسٹیشنز تک بڑھایا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.