MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دولہا کے ساتھ انوکھا فراڈ، بارات لے کر پہنچا تو دلہن کہیں اور بیاہی گئی تھی

0 81

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سرگودھا (مسائل نیوز)سرگودھا سے تعلق رکھنے والے دولہا کے ساتھ عین شادی کے دن فراڈ ہوگیا۔

مقامی ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق دولہا بارات لے کر چنیوٹ پہنچا تو دلہن کو اس کے گھر والوں نے کہیں اور بیاہ کر رخصت کر دی تھی۔ دولہا احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ دلہن کے والدین نے دلہن کی رخصتی کا سارا خرچہ اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

- Advertisement -

دولہا کے مطابق انہوں نے اپنے مال مویشی بیچ کر 8 لاکھ روپے شادی پر خرچ کیا ہے تاہم دلہن پھر بھی انہیں نہ مل سکی۔

دلہن نہ ملنے پر دولہا نے 15 پر پولیس کو کال کی، پولیس نے دولہا اور دلہن کے گھر والوں کو تھانے بلا کر پوچھ گچھ کی اور پیر کے روز دوبارہ طلب کر لیا۔

اہل علاقہ کے مطابق شہزادی نامی دلہن کی عمر صرف 15 سال ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.