عمران خان کا احتجاج ختم کرنے کا حکم
اسلام آباد(مسائل نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کے علاوہ باقی شہروں میں اپنے کارکنوں کو احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نےاسلام آباد کےسوا باقی شہروں میں احتجاج ختم کرنےکی ہدایت کی، عمران خان کی جانب سےپارٹی رہنماؤں کو فیصلے سےآگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی مشکلات کے پیش نظر عمران خان نے احتجاج ختم کرنےکی ہدایت کی ۔