MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پولیس نے عمران خان کے کیس کو برباد کر دیا، اعتزاز احسن

1 286

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سئینر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پولیس نے عمران خان کے کیس کو برباد کر دیا ہے۔

ہم نیوز کے مارنننگ شو ” صبح سے آگے” میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی FIR کی کوئی حیثیت نہیں، یہ ایف آئی آر سرے سے ہے ہی نہیں، پولیس کا کام تھا کہ مدعی کے نام اور کلام سے تھانہ وزیرآباد میں ایف آئی آر درج کرتے، جس کے بعد وزیرآباد کے ڈاکٹرز کے ساتھ اس ایف آئی آر کو لے کر شوکت خانم جاتے، وہاں عمران خان کی میڈیکل کنڈیشن دیکھی جاتی۔

اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ شہید معظم کو بغیر پوسٹ مارٹم کے دفنانا پولیس کی سب سے بڑی غلطی ہے، انہوں نے خود یہ کیس برباد کر دیا ہے، اس آیف آئی آر کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عیادت کی۔ملاقات کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.